فتاویٰ تاج الشریعہ

فتاویٰ و شرعی مسائل

11 فتاویٰ دستیاب ہیں
جلد سوم
11 اکتوبر 2025

جس فیکٹری میں خنزیر کا چمڑا آتا ہو، اس میں مزدوری کرنا جائز ہے یا نہیں؟

6مسئلہ نمبر 03جلد نمبر ہم لوگ بہار صوبہ کے رہنے والے مسلمان ہیں دہلی میں چمڑے کی فیکٹری میں کام کر رہے ہیں جس میں کبھی گائے کا چڑا بھینس کا چمڑا وغیرہ آتا ہے۔ اس درمیان بھی کبھی فیکٹری میں خنزیر ( سوئر ) کا چھڑا آگیا ہے۔ کچھ کاریگر کام چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور کچھ لوگ کر رہے ہیں۔ اب یہاں روزی روٹی کا سوال ہے۔آپ اس مسئلہ کو حل کرتے ہوئے ہم لوگ کے پاس جلد از جلد ایسا خیال ظاہر کیجئے ۔ اس کو دونوں نظریہ سے دیکھنا ہے۔ مذہب بھی دیکھنا ہے اور روزی روٹی بھی دیکھنا ہے۔ دہلی کی سبھی فیکٹریوں میں اکثر مسلمان ہی کام کرتے ہیں یہاں سب کی فیکٹریاں ہیں اور ہندوستان کے کونے کونے میں مسلمان کام کرتے ہیں اب اس مسئلہ کو حل کیجئے۔ المستفتی:خادم ماسٹر نبی حسین ، صداقت حسین، ہاؤس نمبر ۴۹۳ ہر دوار پوری گوٹان نگر دہلی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب ہخنزیر نجس العین ہے اسے ہاتھ لگانا جائز نہیں لہذا اس کی چرم نہ چھوئیں اور مجبور کیا تو اپنی شرعی مجبوری بتائیں نہ مانے تو ایسی نوکری چھوڑ دینا ضرور ہے جس پر حکم خداور سول جل و علا صلی اللہ علیہ وسلم کا خلاف کرنا پڑے۔ خدا روزی کا دینے والا …

جلد سوم
11 اکتوبر 2025

وضو کرتے وقت کلی اور ناک میں پانی چڑھانے کو ترک کر دینا کیسا ہے؟

18مسئلہ نمبر 03جلد نمبر انی بد بودار جس کو کلی کرتے وقت طبیعت میں کراہت ہوتی ہے ایسے پانی سے وضو کرتے وقت کلی اور ناک میں چڑھانا ہمیشہ ترک کر دیا جائے تو کوئی خرابی تو نہیں ہے یا سنت کے ترک کی وجہ سے کچھ حرج ہے فقط ۔ المستفتی:قمر الدین با قر گنج بریلی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب ہمیشہ ترک کر دینے سے گناہ ہوگا کبھی کبھی ترک کرنا گناہ نہیں مگر بے عذر شرعی ہو تو ملامت کا سبب ضرور ہے اور عذر شرعی ہو تو حرج نہیں اور پانی میں معمولی بو ہونا عذر نہیں ۔ عموماد یہاتوں میں بودار پانی ہوتا ہے جسے بلا تکلف لوگ پیتے ہیں تو ناک میں پانی ڈالنے یا کلی کرنے سے کیا کراہت ہوگی اور اگر ایسا سخت بد بودار ہو کہ اس کی بومنہ میں اور ناک میں دیر تک رہ جائے تو دوسرے پانی کے ہوتے اس کا استعمال نہ چاہیئے اور نماز کو جب کھڑے ہوں اور بد بومنہ یا ناک میں باقی ہو تو اسے زائل کر لینا ضرور۔ والله تعالى أعلم کتبــــــہ:فقیر محمد اختر رضا خان ازہری قادری غفر لہ [فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۳، ص: ۲۳، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]

جلد سوم
10 اکتوبر 2025

مردار جانور کی کھال کو چھونا یا ہا تھ لگانا کیسا ہے؟

15مسئلہ نمبر 03جلد نمبر مارے محلہ میں ایک بھینس ختم ہو گئی اس کو جنگل میں لے جا کر ڈال دیا ایک ہمارے محلہ میں عبد الغنی نے اس بھینس کی کھال اترے ہوئے کو خود اپنے آپ تالاب میں ڈال دیا اس تالاب میں ان کی مچھلی پل رہی تھی اس لالچ میں کہ ہماری مچھلی کھا کر موٹی ہو جائے گی اس بھینس کی کھال بھی اتر وادی تھی ۔ کھال اترے ہوئے کو لائے تھے ہم محلہ والوں نے اس پر اعتراض کیا۔ آپ کا اس مسئلہ میں کیا حکم ہے؟ جب ہم لوگوں نے اس کو دیکھا تو ان سے کہا کہ آپ اس تالاب میں سے اس کو نکال دیں تب انہوں نے اپنے ہاتھوں سے نکال کر جہاں پڑی تھی وہیں پر ڈال دیا ہم لوگوں کو اس بات پر بہت اعتراض ہے۔ المستفتی:بشیر احمد موضع راس پوسٹ سور ہے ضلع بریلی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب انہوں نے ایسا کر کے بلاوجہ خود کو آلودہ نجاست کیا اور نجاست سے آلودہ ہونا جائز نہیں ہے ان پر توبہ لازم ہے۔ والله تعالى أعلم کتبــــــہ:فقیر محمد اختر رضا خان ازہری قادری غفر لہ [فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۳، ص: ۲۰، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]

جلد سوم
10 اکتوبر 2025

ماء مستعمل کے احکام ، کھانے اور پینے کے لئے ماء مستعمل کا استعمال نہ چاہئے!

12مسئلہ نمبر 03جلد نمبر ۱ پانی مستعمل پینا کیسا ہے؟۲ پانی استنجا کے لئے استعمال کرنا کیسا ہے؟ کیا استجا ہو گا ؟۳ پانی سے کھانا پکانا کیسا ہے؟پانی سے کپڑے دھونا کیسا ہے؟۵ پانی سے مٹی ملا کر کیچڑ بنا کر ڈھیلہ بنا کر اس کو سکھا کر استنجا کرنا کیسا ہے؟۶ جس کے پیر یا کپڑے پر نجاست لگی ہو تو پانی سے دھونے سے پاک ہوگا کہ نہیں ؟۷ اسی طرح جس پانی میں نجس پانی ملا ہوا ہو اس سے ڈھیلہ بنا کر استنجاء کرنا کیسا ہے؟ان سوالوں کا جواب تحریر فرما کر رہنمائی فرمائیں المستفتی:محمد سرمد پاشا قادری حوض مسجد، کرنا ٹک بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب (اتا۶) جائز ہے کہ مستعمل پانی ظاہر ہے اور اس سے نجاست خفیفہ کا ازالہ جائز ہے مگر وہ صالح وضو نہیں ہے۔ کھانے اور پینے کے لئے اس کا استعمال نہ چاہیئے جبکہ عام لوگوں کا مستعمل پانی ہو اور بزرگان دین کا مستعمل پانی تبرک ہے اسے پی سکتے ہیں بلکہ یہ امر مندوب ہے۔ ۷ اس سے ڈھیلہ بنانا نہ چاہیئے ۔ والله تعالى أعلم کتبــــــہ:فقیر محمد اختر رضا خان ازہری قادری غفر لہ [فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۳، ص: ۱۷، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]

جلد سوم
26 ستمبر 2025

کیا ڈالڈا میں نامعلوم جانور کی چربی ملنے پر استعمال جائز ہے؟

7مسئلہ نمبر 03جلد نمبر ڈالڈا میں چربی کی آمیزش ثابت ہو جانے کے بعد اس کا استعمال شرعاً جائز ہے یا نہیں؟جیسا کہ اخبارات سے ظاہر ہو چکا ہے کہ چربی نصاری ممالک سے فراہم کر کے ڈالڈا بنانے والی فیکٹریاں آمیزش کرتی ہیں ۔ جبکہ اس چربی کے بارے میں ثبوت موجود نہیں کہ وہ گائے کی ہے یا کسی دوسرے جانور کی ایسی صورت میں اس چربی کا استعمال شرعاً درست ہے یا نہیں؟ دلیل حوالے سے جواب عنایت فرمائیں کرم ہو گا۔ المستفتی:ریاض حید ر حنفی مشاہدی خادم الجامعة القومیہ عربی کالج اند و به گونڈہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب جب تک شرعی طور سے اس گھی میں خنزیر یا مردار کی چربی خواہ کسی اور نجس شی کی ملاوٹ ثابت نہ ہو۔ اسکی نجاست کا حکم نہیں ہو سکتا کہ اصل طہارت متیقن ہے اور نجاست کی آمیزش مشکوک اور یقین شک سے زائل نہیں ہوتا، اليقين لا يزول بالشك - [الاشباه والنظائر جلد اول ص ۱۸۳ للعلامة ابن نجيم - مكتبه زكريا ديوبند ] ہاں شرعی طور پر کسی خاص پیشے میں نجاست کی ملاوت اگر معلوم ہو جائے تو یہی پیشہ نجس ہوگا اور اس کا استعمال حرام ہوگا۔ والله تعالى أعلم کتبــــــہ:فقیر محمد اختر رضا خان ازہر…

جلد سوم
26 ستمبر 2025

خنزیر کے بال کے برش سے مسجد یا مکان پینٹ کرنا جائز ہے ؟

8مسئلہ نمبر 03جلد نمبر (۱) آج کل جو برش پتائی و پینٹ وغیرہ کرنے کے چل رہے ہیں برش بیچنے والے دوکانداروں سے تحقیق کرنے کے بعد پتہ چلا کہ برش سوئر کے بالوں کا ہوتا ہے لہذا یہ برش مسجد مزاروں یا مکانوں میں ں مسلمان استعمال کر سکتا ہے یا نہیں؟(۲) جس مکان پر سوئر کے بالوں کے برش سے پتائی کر دی جائے اگر اس مکان سے کپڑے یا ہا تھ وغیرہ لگ جائیں تو نا پاک ہو گا یا نہیں اب اس مکان کے لئے کیا حکم ہے؟(۳) جس مسلمان کو یہ معلوم ہو کہ یہ برش سوئر کے بالوں کا ہے پھر وہ اسی برش سے مکان وغیرہ پوتے یہ اس کے لئے کیا حکم ہے؟ ہے؟قرآن وحدیث کی روشنی میں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں فقط والسلام المستفتی:غلام رسول خان قادری نوری امام مسجد شاه دانه ولی صاحب رحمۃ اللہ علیہ بریلی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب دوکاندار کو یہ کیسے محقق ہوا کہ ان برشوں میں سوئر کا بال ہوتا ہے اور دو کا ندراوں کو جس نے بتایا وہ کافر فاسق ہے یا متدین ثقہ مسلم ہے اور متدین ثقہ مسلم تو اس نے کیسے جانا جب تک ان سوالوں کا جواب نہیں ہو جاتا اس امر کی تحقیق شرعا نہ ہوگی اور جس نئے میں شرعی طور پر نجاست کی آمیزش کا ت…

جلد سوم
14 ستمبر 2025

کیا مردہ بچہ قبرستان میں دفن کرنا منع ہے؟

4مسئلہ نمبر 03جلد نمبر زید کا قول ہے کہ جب بچہ مردہ پیدا ہو تو اسے قبرستان میں دفن کرنا منع ہے۔ اس پر بکر نے کہا کہ ایسا نہیں ہے بلکہ مسنون طریقہ پر غسل اور کفن نہیں دیں گے اور نہ نماز جنازہ پڑھیں گے۔ یونہی بچے کو قبرستان میں دفن کریں گے۔ فقط المستفتی:محمد خلیل الرحمن ساکن سسونا پوسٹ گینی ضلع بریلی شریف بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب زید کا قول محض غلط ہے بکر کا قول صحیح ہے بچہ کا اکثر حصہ جبکہ باہر نکل آئے اور اس وقت اس میں زندگی کے آثار نہ ہوں تو حکم یہی ہے۔ مراقی الفلاح میں ہے: (وان لم يستهل غسل ) وان لم يتم خلقه (فى المختار ) لانه نفس من وجه (وادرج في خرقه ) وسمی (و دفن ولم يصل عليه) [مراقی الفلاح، ص ۲۱۷-۲۱۸ ، فصل السلطان احق بصلوته ثم نائبه المكتبة الاسعدى] طحاوی میں ہے: قوله وان لم يتم خلقه فيغسل وان لم يراع فيه السنة الخ [طحطاوي على مراقی الفلاح ، ص ۵۹۸ ، فصل السلطان احق بصلوة ثم نائبه ، دار الكتب العلميه بيروت] اسی میں ہے: قوله وان لم يستهل مثله ما اذا استهل فمات قبل خروج اكثره اما الاستهلال في البطن فغير معتبر بالاولى -…

جلد سوم
22 اگست 2025

کنویں سے مرا ہوا چوہا برآمد ہوا مگر چو ہے کے مرنے کا وقت معلوم نہیں تو پانی کب سے نجس مانا جائے؟

5مسئلہ نمبر 03جلد نمبر کیا فرماتے ہیں علمائے اہلسنت و جماعت خصوصا علمائے بریلی شریف اس مسئلہ میں کہ:ر جولائی ۱۹۸۲ء بروز منگل کو سڑا ہوا چوہا کوئیں سے برآمد ہوا۔ ۴ جولائی ۱۹۸۲ء بروز اتوار سے بد بو محسوس ہورہی تھی دریافت طلب امر یہ ہے کہ:پانی کب سے نجس مانا جائے بد بو معلوم ہونے کے دن سے پانی نجس مانا جائے اس پانی سے وضو ہوایا نہیں اور نمازیں کب سے دہرانا ہونگی کوئیں سے کتنا پانی نکالا جائے ؟ تراویح بھی دہرانا ہونگی یا فرض نمازیں۔ المستفتی:سمیع احمد پیش امام جامع مسجد گوشل بازار مین پوری بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب پورا پانی نکالا جائے اور تین دن تین رات کی نمازیں دہرائی جائیں گی جبکہ کنوئیں میں چوہے کے مرنے کا وقت معلوم و مظنون نہ ہو۔ مراقی الفلاح مع الطحطاوی میں ہے: وتنزح بانتفاخ حيوان ولو كان صغير الانتشار النجاسة [مراقی الفلاح مع الطحطاوی ، ص ۳۷ ، كتاب الطهارة فصل في مسائل الآبار ، دار الكتب العلميه بيروت] اس میں ہے: (ووجود حيوان ميت فيها) اى البئر (ينجسها من يوم وليلة) عند الامام احتياطا( ومنتفخ ) ينجسها (من ثلاثة ايام ولياليها ان لم يعلم وقت وق…

جلد سوم
22 اگست 2025

کیا نا بالغ بچوں کو نماز کے لئے وضو کرنا ضروری ہے؟

3مسئلہ نمبر 03جلد نمبر نا بالغ بچوں کے لئے باوضو ہونا ضروری ہے یا نہیں جبکہ وہ پورا قرآن شریف ابھی ختم نہ کر سکتے ہوں اور لڑکا اور لڑکی کی بالغ ہونے کی عمر کیا ہے اور نا بالغ بچہ بے وضو قرآن شریف پڑھ سکتا ہے چھو سکتا ہے یا نہیں۔ المستفتی:حافظ عبد المجید کیپ آف شکیل الرحمن شمس نز دگھیر بھر نی محلہ پنجابیان پیلی بھیت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب (1) نا بالغ بچوں کو وضو کرنا لازم نہیں مگر عادت ڈالنا بہتر ہے۔ نہایت مدت بلوغ ۱۵ سال ہے اور ادنی مدت ۱۲ سال ہے اس عمر کو پہونچ کر لڑکا یا لڑ کی بیان کریں کہ ہم بالغ ہیں اور ظاہر حال ان کے بیان کی تصدیق کرتا ہو تو مانا جائیگا۔ والله تعالى أعلم کتبــــــہ:فقیر محمد اختر رضا خان ازہری قادری غفر لہ [فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۳، ص: ۹، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]

جلد سوم
11 اگست 2025

پیشاب کا قطرہ بار بار آتا ہے تو نماز کیسے ادا کی جائے؟

2مسئلہ نمبر 03جلد نمبر دیگر احوال یہ ہے کہ از حد ضروری مسئلہ کا حل درکار ہونے کی غرض سے خدمت میں یہ نوازش نامہ حاضر ہے۔ میرا ہار نیا کا آپریشن ہونے کے بعد پیشاب لمحہ لمحہ بعد مثلا اٹھتے بیٹھتے ، کھانستے وغیرہ بے وقفہ خارج ہو جاتا ہے ایسی حالت میں نماز کیسے ادا کی جائے ساتھ ہی ساتھ حج کا فارم بھی بھرا ہوں اس کا بھی خلاصہ محصول ہے۔ بدن، کپڑا، بستر سب نجس ہو جاتا ہے۔ لہذا اس سوال کا جواب دیگر ممنون و مشکور فرمائیں۔ المستفتی:محمد امین زیسی چیف ٹرسٹی مدرسہ تعلیم القرآن وابھینا محلہ جونی مچھلی مارکیٹ بھیونڈی ضلع تھانہ (مہاراشٹر ) ۲۱۳۰۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب اگر واقعہ یہ ہے کہ کوئی نماز کا وقت ایسا نہیں گزرتا کہ پیشاب کا قطرہ نہ آتا ہو بلکہ پیشاب کا قطرہ ہر وقت نماز میں آتا ہے تو آپ اس صورت میں معذور ہیں آپ کو شرعا یہ حکم ہے کہ ہر نماز کے لئے جب میں معذور ہرنماز کے اس نماز کا وقت آئے وضو کیجئے اور اس سے فرض و سنت و مستحب ونفل پڑھیں پھر جب دوسری نماز کا وقت آئے تو اس کے لئے وضو کریں کہ وقت نکل کر پہلا وضو باطل ہو گیا اور کپڑا اگر دھونے کے بعد فور انجس ہو جات…

جلد سوم
09 اگست 2025

چھپکلی کنویں میں گر کر مر گئی یا پھول، پھٹ گئی تو کتنا پانی نکالا جائے؟

1مسئلہ نمبر 03جلد نمبر (۱)چھپکلی کنوئیں میں گر کر مرگئی اور پھول گئی تو کنوئیں سے کتنا پانی نکالا جائیگا۔(۲) چھپکلی چھوٹی ہو یا بڑی، چو ہ بڑا ہو یا چھوٹا، اگر کنوئیں میں گر کر مر جائے اور پھول پھٹ جائے تو کتنا پانی نکالا جائیگا۔(۳) کنوئیں پر پانی کی بھری ہوئی بالٹی رکھی ہوئی تھی کتا آیا کتے نے بالٹی میں سے پانی پیاوہی بالٹی بغیر دھوئے ہوئے کنوئیں میں پانی نکالنے کے لئے ڈالی گئی اگر کنوئیں کا پانی ناپاک ہو گیا تو کتنا پانی نکالنا ضروری ہے۔ المستفتی:مؤذن جامع مسجد شاه آباد ہر دوئی (یوپی) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب (۱تا۳) پورا پانی نکالا جائے۔ والله تعالى أعلم کتبــــــہ:فقیر محمد اختر رضا خان ازہری قادری غفر لہ [فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۳، ص: ۶، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]

1

فتاویٰ تاج الشریعہ جلد اول