Fatwa No. # 1 Jild No # 03
مسئلہ نمبر ۱ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مندرجہ ذیل مسائل میں کہ:
(۱)چھپکلی کنوئیں میں گر کر مرگئی اور پھول گئی تو کنوئیں سے کتنا پانی نکالا جائیگا۔
(۲) چھپکلی چھوٹی ہو یا بڑی، چو ہ بڑا ہو یا چھوٹا، اگر کنوئیں میں گر کر مر جائے اور پھول پھٹ جائے تو کتنا پانی نکالا جائیگا۔
(۳) کنوئیں پر پانی کی بھری ہوئی بالٹی رکھی ہوئی تھی کتا آیا کتے نے بالٹی میں سے پانی پیاوہی بالٹی بغیر دھوئے ہوئے کنوئیں میں پانی نکالنے کے لئے ڈالی گئی اگر کنوئیں کا پانی ناپاک ہو گیا تو کتنا پانی نکالنا ضروری ہے۔
المستفتی: مؤذن جامع مسجد شاه آباد ہر دوئی (یوپی)
الجوابـ (۱تا۳) پورا پانی نکالا جائے۔
والله تعالى أعلمکتبــــــه:
فقیر محمد اختر رضا خان از هری قادری غفر له
[فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۳، ص: ۶، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]
نوٹـ: فائل ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد بعض اوقات براہِ راست نہیں کھلتی ہے ۔ اگر ایسا ہو توبراہِ کرم اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے "Downloads" فولڈر میں جا کر فائل کو کھولیں۔