فتاویٰ تاج الشریعہ

فتاویٰ و شرعی مسائل

4 فتاویٰ دستیاب ہیں
جلد سوم
14 ستمبر 2025

کیا مردہ بچہ قبرستان میں دفن کرنا منع ہے؟

4مسئلہ نمبر 03جلد نمبر زید کا قول ہے کہ جب بچہ مردہ پیدا ہو تو اسے قبرستان میں دفن کرنا منع ہے۔ اس پر بکر نے کہا کہ ایسا نہیں ہے بلکہ مسنون طریقہ پر غسل اور کفن نہیں دیں گے اور نہ نماز جنازہ پڑھیں گے۔ یونہی بچے کو قبرستان میں دفن کریں گے۔ فقط المستفتی:محمد خلیل الرحمن ساکن سسونا پوسٹ گینی ضلع بریلی شریف بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب زید کا قول محض غلط ہے بکر کا قول صحیح ہے بچہ کا اکثر حصہ جبکہ باہر نکل آئے اور اس وقت اس میں زندگی کے آثار نہ ہوں تو حکم یہی ہے۔ مراقی الفلاح میں ہے: (وان لم يستهل غسل ) وان لم يتم خلقه (فى المختار ) لانه نفس من وجه (وادرج في خرقه ) وسمی (و دفن ولم يصل عليه) [مراقی الفلاح، ص ۲۱۷-۲۱۸ ، فصل السلطان احق بصلوته ثم نائبه المكتبة الاسعدى] طحاوی میں ہے: قوله وان لم يتم خلقه فيغسل وان لم يراع فيه السنة الخ [طحطاوي على مراقی الفلاح ، ص ۵۹۸ ، فصل السلطان احق بصلوة ثم نائبه ، دار الكتب العلميه بيروت] اسی میں ہے: قوله وان لم يستهل مثله ما اذا استهل فمات قبل خروج اكثره اما الاستهلال في البطن فغير معتبر بالاولى -…

جلد سوم
22 اگست 2025

کیا نا بالغ بچوں کو نماز کے لئے وضو کرنا ضروری ہے؟

3مسئلہ نمبر 03جلد نمبر نا بالغ بچوں کے لئے باوضو ہونا ضروری ہے یا نہیں جبکہ وہ پورا قرآن شریف ابھی ختم نہ کر سکتے ہوں اور لڑکا اور لڑکی کی بالغ ہونے کی عمر کیا ہے اور نا بالغ بچہ بے وضو قرآن شریف پڑھ سکتا ہے چھو سکتا ہے یا نہیں۔ المستفتی:حافظ عبد المجید کیپ آف شکیل الرحمن شمس نز دگھیر بھر نی محلہ پنجابیان پیلی بھیت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب (1) نا بالغ بچوں کو وضو کرنا لازم نہیں مگر عادت ڈالنا بہتر ہے۔ نہایت مدت بلوغ ۱۵ سال ہے اور ادنی مدت ۱۲ سال ہے اس عمر کو پہونچ کر لڑکا یا لڑ کی بیان کریں کہ ہم بالغ ہیں اور ظاہر حال ان کے بیان کی تصدیق کرتا ہو تو مانا جائیگا۔ والله تعالى أعلم کتبــــــہ:فقیر محمد اختر رضا خان ازہری قادری غفر لہ [فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۳، ص: ۹، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]

جلد چہارم
07 اگست 2025

جس کی داڑھی ایک مشت سے کم ہو، اس کی اقتدا کیسی؟

378مسئلہ نمبر 04جلد نمبر جس کی داڑھی ایک مشت سے کم ہو، اس کی اقتدا کیسی؟ المستفتی:قربان حسین،ٹیلرولا/عابد حسین ، بیشنپور بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب اس کی اقتدا مکروہ تحریمی ہے اور اس کے پیچھے نماز واجب الاعادہ ہے اور اسے امام بنانا گناہ ہے۔ غیرہ شرح منیہ میں ہے: لو قدموا فاسقا يأثمون بناء على ان كراهة تقديمه كراهة تحريم لعدم اعتنائه بامور دينه وتساهله في الاتيان بلوازمه فلا يبعد منه الاخلال ببعض شروط الصلوة [غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصل ،فصل فی الامامۃ ، ص ،۵۱۳، مطبع سھیل اکیڈمی لاھور، پاکستان] والله تعالى أعلم کتبــــــہ:فقیر محمد اختر رضا خان ازہری قادری غفر لہ [فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۴، ص: ۵، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]

جلد چہارم
05 جون 2025

جو جامع شرائط نہیں اسے امام بنا نا منع ہے!

377مسئلہ نمبر 04جلد نمبر ایک گاؤں میں ایک مسجد ہے اور ایک امام صاحب کو اس مسجد میں چند حضرات نے نماز پڑھانے کی اجازت دی ہے اور کچھ حضرات روکتے ہیں ، اصل بات یہ ہے کہ امام صاحب بالکل پڑھے لکھے نہیں ہیں، تھوڑی ہندی ، اُردو جانتے ہیں اور قرآن کی چند سورتیں جانتے ہیں اور صیح بھی پڑھتے ہیں ، کیا ان کی امامت صحیح ہے؟ اور گاؤں میں جو پڑھے لکھے ہیں، وہ امامت کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ فقط والسلام المستفتی:شاه محمد، مقام رو دھولی کلاں ، پوسٹ سپری ضلع بریلی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب سنی صحیح العقیدہ صحیح خواں جامع شرائط امامت متقی غیر فاسق واقف احکام ضرور یہ طہارت و نماز کو امام بنانا چاہئے ، امام مذکورہ میں اگر شرائط مذکورہ نہیں تو اسے امام بنانا منع ہے۔ فقیر محمد اختر رضا خان از هری قادری غفر له [فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: 4، ص: ۵، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی] والله تعالى أعلم کتبــــــہ:فقیر محمد اختر رضا خان ازہری قادری غفر لہ [فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: 4، ص: ۵، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]

1

فتاویٰ تاج الشریعہ جلد اول