Fatwa No. #81 Jild No # 01 81 مسئلہ نمبر کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ: نام نامی اسم گرامی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ندا یعنی یا محمد کہنا جائز ہے یا نہیں؟ میں نے بریلی سے شائع ہونے والا رسالہ ”نوری کرن میں پڑھا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک کو ندا کے ساتھ پکارنا جائز نہیں؟ کہ پروردگار عالم نے قرآن شریف میں کہیں بھی حضور کو نام لے کر نہیں پکارا۔ اس لیئے یا رسول اللہ یا نبی اللہ کہ کر پکارنا چاہیے ( میرے پاس رسالہ موجود نہیں ہے ورنہ حوالہ بھی دیتا ) ۔ جبکہ امام بخاری ادب میں اور امام ابن نسائی" عمل اليوم والليلة“ میں راوی کہ ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا پاؤں سوج گیا تو ان سے کہا گیا آپ کے نزدیک جو محبوب تر ہوا اسے یاد فرمائیں بس انہوں نے حضور کو یاد فرمایا یا محمداہ کانعرہ لگایا پاؤں اچھا ہو گیا۔ (اصلاح بہشتی زیورص: ۲۲۰ تا ٢٤) برائے کرم صحیح مسئلہ سے واقف کرانے کے مہربانی کریں۔ المستفتی: سید یونس صاحب بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجوابـ صحیح یہی ہے کہ ح...