فتاویٰ تاج الشریعہ

فتاویٰ و شرعی مسائل

2 فتاویٰ دستیاب ہیں
جلد چہارم
07 اگست 2025

جس کی داڑھی ایک مشت سے کم ہو، اس کی اقتدا کیسی؟

378مسئلہ نمبر 04جلد نمبر جس کی داڑھی ایک مشت سے کم ہو، اس کی اقتدا کیسی؟ المستفتی:قربان حسین،ٹیلرولا/عابد حسین ، بیشنپور بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب اس کی اقتدا مکروہ تحریمی ہے اور اس کے پیچھے نماز واجب الاعادہ ہے اور اسے امام بنانا گناہ ہے۔ غیرہ شرح منیہ میں ہے: لو قدموا فاسقا يأثمون بناء على ان كراهة تقديمه كراهة تحريم لعدم اعتنائه بامور دينه وتساهله في الاتيان بلوازمه فلا يبعد منه الاخلال ببعض شروط الصلوة [غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصل ،فصل فی الامامۃ ، ص ،۵۱۳، مطبع سھیل اکیڈمی لاھور، پاکستان] والله تعالى أعلم کتبــــــہ:فقیر محمد اختر رضا خان ازہری قادری غفر لہ [فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۴، ص: ۵، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]

جلد چہارم
05 جون 2025

جو جامع شرائط نہیں اسے امام بنا نا منع ہے!

377مسئلہ نمبر 04جلد نمبر ایک گاؤں میں ایک مسجد ہے اور ایک امام صاحب کو اس مسجد میں چند حضرات نے نماز پڑھانے کی اجازت دی ہے اور کچھ حضرات روکتے ہیں ، اصل بات یہ ہے کہ امام صاحب بالکل پڑھے لکھے نہیں ہیں، تھوڑی ہندی ، اُردو جانتے ہیں اور قرآن کی چند سورتیں جانتے ہیں اور صیح بھی پڑھتے ہیں ، کیا ان کی امامت صحیح ہے؟ اور گاؤں میں جو پڑھے لکھے ہیں، وہ امامت کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ فقط والسلام المستفتی:شاه محمد، مقام رو دھولی کلاں ، پوسٹ سپری ضلع بریلی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الجواب بعون الملک الوھاب سنی صحیح العقیدہ صحیح خواں جامع شرائط امامت متقی غیر فاسق واقف احکام ضرور یہ طہارت و نماز کو امام بنانا چاہئے ، امام مذکورہ میں اگر شرائط مذکورہ نہیں تو اسے امام بنانا منع ہے۔ فقیر محمد اختر رضا خان از هری قادری غفر له [فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: 4، ص: ۵، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی] والله تعالى أعلم کتبــــــہ:فقیر محمد اختر رضا خان ازہری قادری غفر لہ [فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: 4، ص: ۵، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]

1

فتاویٰ تاج الشریعہ جلد اول