قدیم ہونا خاص اللہ تعالیٰ کی صفت ہے اور روح مخلوق الہٰی ہے؟

Fatwa No. # 40-43       Jild No # 01

مسئلہ نمبر ۴۰تا ۴۳ مخدومی حضرت مفتی اعظم ہند براے اہل سنت و جماعت بریلی شریف ! السلام علیکم

عرض ہے کہ مندرجہ ذیل مسائل میں علمائے دین کیا فرماتے ہیں مستند کتب کے حوالے سے تحریر فرمائیں۔

ا۔ ہمارے یہاں دو شخصوں میں ایک مسئلہ زیر بحث ہے لیکن دونوں ہی علم تام نہیں رکھتے محض حافظ ہیں یا کچھ اردو کتاب دیکھ لی ہیں مسئلہ یہ ہے کہ روح کو ایک صاحب قدیم اور اللہ کا راز مانتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ روح غیر مخلوق ہے جبکہ دوسرے صاحب یہ کہتے ہیں کہ یہ عقیدہ آریوں سے مشابہ ہے اہل سنت صاحب و جماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ روح مخلوق ہے اور غیر قدیم ہے چونکہ غیر مخلوق ماننے سے شرک لازم آتا ہے ان میں کون حق پر ہے ذرا تفصیل سے مکمل مختصر تحریر فرمائیں۔

۲-ایک حافظ صاحب یہ کہتے ہیں کہ حضور پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا تیجہ شریف حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے کیا تھا کیا یہ صحیح ہے اگر صحیح نہیں تو غلط بات حضور پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنے کا کیا گناہ ہے۔

۔ مزارات اولیاء پر مستورات کے جانے کی اجازت شریعت میں ہے یا نہیں؟

۴۔ مدرسہ کی عمارت سے مسجد کو نفع پہو نچایا جا سکتا ہے یا نہیں؟ کرایہ پر دینا چاہئے یا نہیں؟ امید جلد جواب سے نواز ینگے کرم ہوگا۔ فقط

المستفتی: غلام کبریا آزاد چشتی قادری قصبہ چھپرہ ضلع علی گڑھ


بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجوابـ ۱۔بیشک روح مخلوق الہی ہے اور ہر مخلوق حادث ہے اور کوئی حادث قدیم نہیں اور قدیم ہونا خاص اللہ تبارک و تعالی کی صفت ہے جو شخص اللہ تعالی کی ذات وصفات کے سوا کسی شئی کو قدیم مانے وہ مشرک ہے جو یہ کہتا ہے کہ روح مخلوق و قدیم ہے محض بے دلیل بات کہتا ہے اور اس کا یہ جملہ کفریہ ہے جس سے اس ر تو بہ وتجدید ایمان فرض ہے اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے۔

۲۔میری نظر سے نہ گزرا اس امر کا ثبوت انھیں سے طلب کیا جائے۔

۳۔ فی زماننا اجازت نہیں ۔

۴۔مدرسہ سے مسجد و نفع پہنچانا جائز نہیں اور اسے کرایہ پر اٹھانا بھی جائز نہیں۔

والله تعالى أعلم
کتبــــــه:

فقیر محمد اختر رضا خان از هری قادری غفر له

[فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۱، ص: ۲۰۱، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]

نوٹـ: فائل ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد بعض اوقات براہِ راست نہیں کھلتی ہے ۔ اگر ایسا ہو توبراہِ کرم اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے "Downloads" فولڈر میں جا کر فائل کو کھولیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں