Fatwa No. #--- Jild No # 02
مسئلہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ:
عورتوں کو بھی کیا مردوں کی طرح مرید ہونا ضروری ہے اگر عورت مرید نہ ہو تو کوئی حرج تو نہیں اور عورتوں کو کیا اپنے پیر سے پردہ کرنا ضروری نہیں اگر پردہ کرنا فرض ہے تو جو عورتیں بے پردہ پیر کے سامنے رہتی ہیں ان کیلئے کیا حکم ہے:
المستفتی: شمساد احمد پدارتھ پور، بریلی شریف
الجوابـ سنی صحیح العقیدہ عالم با عمل صاحب سلسلہ صحیحہ پیر سے عورتیں بھی مرید ہوسکتی ہیں اور عورتوں پر پردہ سب نامحرموں سے فرض ہے اور بے پردگی حرام ہے۔ پیر ہو خواہ کوئی اور نامحرم کا اس کے سامنے بے پردہ آنا حرام اشد حرام ۔ واللہ تعالی اعلم ۔
والله تعالى أعلمکتبــــــه:
فقیر محمد اختر رضا خان از هری قادری غفر له
[فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۲، ص: ۱۹، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]
نوٹـ: فائل ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد بعض اوقات براہِ راست نہیں کھلتی ہے ۔ اگر ایسا ہو توبراہِ کرم اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے "Downloads" فولڈر میں جا کر فائل کو کھولیں۔