Fatwa No. #63 Jild No # 01
مسئلہ نمبر63
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ: زید کا قول ہے کہ اگر اللہ کی نگاہ سیدھی ہو تو ضرور قطب عالم بن سکتا ہے تو عمرو نے کہا کہ زید پر کفر لازم ہے اب وہ تو بہ کرے۔ کیا اس قول سے زید پر کفر صادق آ رہا ہے اور عمرو نے جو ایک مسلمان کو کافر کہا اس کے اوپر کیا حکم ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
المستفتی: شاہد رضا محلہ چارہ بائی کوہاڑا پیر، بریلی
الجوابـ اللہ تعالی آنکھ وغیرہ جوارح سے پاک ہے وہ بے آنکھ دیکھتا اور بے کان سنتا اور بغیر اعضائے جوارح و بے آلات فعل فرماتا ہے زید کے جملہ سے یہی ظاہر ہے کہ اللہ کے لئے اس نے آنکھ کا اطلاق کیا اور آنکھ بھی وہ جو انسان وغیرہ کے لئے ہوتی ہے اور سیدھی اس پر قرینہ ہے۔ زید پر اس سے توبہ لازم ہے اور تجدید ایمان بھی کرلے ۔ فتح القدیر میں ہے:
وقيل يكفر بمجرد الاطلاق ايضا وهو حسن
(فتح القدير، ج ۱، ص ٣٦٠ ، باب الامامة، مطبع برکات رضاپور بندر گجرات)-
والله تعالى أعلمکتبــــــه:
فقیر محمد اختر رضا خان از هری قادری غفر له
[فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۱، ص:۲۳۰، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]
نوٹـ: فائل ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد بعض اوقات براہِ راست نہیں کھلتی ہے ۔ اگر ایسا ہو توبراہِ کرم اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے "Downloads" فولڈر میں جا کر فائل کو کھولیں۔
