Fatwa No. #80 Jild No # 01
مسئلہ نمبر80
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ: زید کا عقیدہ ہے کہ حضور نور مجسم ہیں۔ نیز بشر سے خارج ہیں گو کہ قرآن کی شہادت پائی جاتی ہے تو حضور کو نور مجسم ماننا اور بشر سے خالی عقیدہ رکھنا کیسا ہے ؟ کتب احادیث و قرآن پاک نیز فقہ کے حوالے سے مدلل جواب عنایت فرما کر مشکور فرمائیں نوازش و کرم ہوگا۔
المستفتی: سید یونس صاحب سکریٹری مدرسہ قرآنیہ ضلع دمکا بہار
الجوابـ بیشک حضور صلی اللہ علیہ وسلم نور مجسم ہیں قرآن نے انہیں نور فرمایا اور بیشک آپ بشر ہیں مگر ایسے کہ کوئی بشر ان جیسا نہیں جو ان کی بشریت کا منکر ہو وہ کافر ہے اور جو انہیں اپنے جیسا بشر مانے وہ بے ادب گستاخ بے دین ہے۔
والله تعالى أعلمکتبــــــه:
فقیر محمد اختر رضا خان از هری قادری غفر له
[فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: ۱، ص:۲۵۳،٢٥٠، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]
نوٹـ: فائل ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد بعض اوقات براہِ راست نہیں کھلتی ہے ۔ اگر ایسا ہو توبراہِ کرم اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے "Downloads" فولڈر میں جا کر فائل کو کھولیں۔
