جو جامع شرائط نہیں اسے امام بنا نا منع ہے!

Fatwa No. # 377       Jild No # 04

مسئلہ نمبر ۳۷۷ ایک گاؤں میں ایک مسجد ہے اور ایک امام صاحب کو اس مسجد میں چند حضرات نے نماز پڑھانے کی اجازت دی ہے اور کچھ حضرات روکتے ہیں ، اصل بات یہ ہے کہ امام صاحب بالکل پڑھے لکھے نہیں ہیں، تھوڑی ہندی ، اُردو جانتے ہیں اور قرآن کی چند سورتیں جانتے ہیں اور صیح بھی پڑھتے ہیں ، کیا ان کی امامت صحیح ہے؟ اور گاؤں میں جو پڑھے لکھے ہیں، وہ امامت کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ فقط والسلام
المستفتی: شاه محمد، مقام رو دھولی کلاں ، پوسٹ سپری ضلع بریلی

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

الجواب:

سنی صحیح العقیدہ صحیح خواں جامع شرائط امامت متقی غیر فاسق واقف احکام ضرور یہ طہارت و نماز کو امام بنانا چاہئے ، امام مذکورہ میں اگر شرائط مذکورہ نہیں تو اسے امام بنانا منع ہے۔ والله تعالى أعلم
کتبـــــــــــه:

فقیر محمد اختر رضا خان از هری قادری غفر له

[فتاویٰ تاج الشریعہ ، ج: 4، ص: ۵، مرکز الدراسات الاسلامیہ جامعۃ الرضا بریلی]

نوٹـ: فائل ڈاؤنلوڈ ہونے کے بعد بعض اوقات براہِ راست نہیں کھلتی ہے ۔ اگر ایسا ہو توبراہِ کرم اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے "Downloads" فولڈر میں جا کر فائل کو کھولیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں